نیشنل جو نیئر گیمزکے ہ ٹیبل ٹینس کے ٹیم ایونٹ مقابلوں میں خیبر پختونخوا نے پاکستان آرمی کو 3-2سے شکست

اتوار 29 نومبر 2020 19:05

dپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) پشاور میں جاری نیشنل جو نیئر گیمزکے سلسلے میں منعقدہ ٹیبل ٹینس کے ٹیم ایونٹ مقابلوں میں خیبر پختونخوا نے پاکستان آرمی کو 3-2سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواسپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام پشاور میں کھیلے جانیوالے نیشنل جونیئر گیمزکی مناسبت سے صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی نگرانی سپورٹس آرینامیں کھیلے جانیوالے ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میںگزشتہ روز مردوں کے ٹیم ایونٹ کے مقابلے منعقد ہوئے ، خیبر پختونخواکے باصلاحیت کھلاڑی شایان فاروق اور پاکستان آرمی کے فضان ظہورکے مابین مقابلہ ہوا،جس میں شایان فاروق نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مدمقابل آرمی کے مضبوط کھلاڑی کو 3-1سے شکست دی،خیبر پختواکے امم خواجہ نے پاکستان آرمی کے علی سے 3-0سے ہرایا،خیبر پختونخواکے حسیب خواجہ نے پاکستان آرمی کے ماجد سے 3-0سے کامیابی حاصل کی ،جبکہ خیبر پختونخواکے امم خواجہ کو آرمی کے فیضان ظہور نے ہرایا،اسکے بعد خیبر پختونخواکے شایان فاروق اور پاکستان آرمی کے علی کے مانین ہونیوالے میچ میں شایان فاروق 3-0سے کامیابی حاصل کرلی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں