فیڈریشن اور پشاور یونیورسٹی وائس چانسلر کے جرگہ کے فیصلوں کو ایک ہفتہ کے اندر عملی جامہ پہنایا جائے، آل یونیورسٹی ایمپلائز فیڈریشن

بدھ 2 دسمبر 2020 23:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) آل یونیورسٹی ایمپلائز فیڈریشن نے مطالبہ کیا ہے کہ فیڈریشن اور پشاور یونیورسٹی وائس چانسلر کے درمیان ہونے والے جرگہ کے فیصلوں کو ایک ہفتہ کے اندر عملی جامہ پہنایا جائے بصورت دیگر جنرل باڈی اجلاس بلا کر ائندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ فیڈریشن کے اجلاس میں کیا گیا جو زیر صدارت ارباب امیر خسرہ گزشتہ روز انجینئرنگ یونیورسٹی میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فیڈریشن اور پشاور یونیورسٹی وائس چانسلر کے درمیان ہونے والے جرگہ کے فیصلوں کو ایک ہفتہ کے اندر عملی جامعہ پہنایا جائے بصورت دیگر فیڈریشن کیمپس کے تمام یونیورسٹیز کی جنرل باڈی اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں