الیکشن کمیشن ، آئندہ عام انتخابات میں امیدواروں کے انتخابی اخراجات اور کامیاب اراکین کے اثاثوں اور گوشواروں کی چھان بین کیلئے حکمت عملی تشکیل دینے کافیصلہ

ہفتہ 16 جنوری 2021 18:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے و الے ا میدواروں کے انتخابی اخراجات اور کامیاب ہونیوالے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں اور گوشواروں کی چھان بین کے لئے حکمت عملی تشکیل دینے کافیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرانا لازمی ہے الیکشن ایکٹ کی سیکشن 136کے تحت کمیشن امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی نوے دنوں میں سکرونٹی کرسکتا ہے اسی قانون کے سیکشن 133کے تحت امیدواروں پر لازم ہے کہ و ہ ایک بینک اکاونٹ کھولے اورتمام انتخابی اخراجات اسی اکاونٹ میں سے کرے سیکشن 132کے تحت سینٹ انتخابات کے لئے اخراجات کی حد 15لاکھ ، قومی اسمبلی کے لئے چالیس لاکھ جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے بیس لاکھ مقرر کی گئی ہے سیکشن 211کے تحت ایک لاکھ سے زائد عطیات جمع کرانے والوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو مہیا کرنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح قانون کے مطابق اراکین پارلیمان کے لئے لازم ہے کہ وہ ہر سال سال 31دسمبر سے پہلے اپنے اوراہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے انتخابی اخراجات اور کامیاب ہونے والے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں اورگوشواروں کی چھان بین کے لئے 2021میں جامع حکمت عملی بنانے کاہدف رکھا گیا ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں