ًپشاور،چیف ٹریفک آفیسر کا ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

ٹریفک افسران اور وارڈنز کی بہتر کارکردگی کی تعریف‘ شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت تاجر برادری شہر کی خوبصورتی اور تجاوزات خاتمے میں ٹریفک عملے کیساتھ تعاون کرے‘چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت

جمعرات 21 جنوری 2021 23:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ایس پی کینٹ ٹریفک امان اللہ، ایس پی سٹی ٹریفک عبداالسلام خالد، اور دیگر ٹریفک افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک کی روانی اور سٹی ٹریفک پولیس پشاورر کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف کی جانیوالی کارروائیوں کے نتیجے میں آنیوالی بہتری کا جائزہ لیا جبکہ سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کلیئر کرنے پر ٹریفک افسران اور وارڈنز کی کارکردگی کی تعریف کی اور ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں کریں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹریفک عملہ فٹ پاتھوں کو تجاوزات مافیا سے واگزار کرائیں تاکہ پیدل چلنے والوں کو بھی کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں اس سلسلے میں کسی کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے۔ اسی طرح چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے بڈھ بیر میں جاری ترقیاتی عمل کا بھی جائزہ لیا اور کام کو چیک کیا جس پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ وہ جلد اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ شہریوں کو سفری سہولیات میسر ہو۔

چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ بلا تعطل ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس افسران اور اہلکار پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں کیونکہ غلط پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کا عملہ شہر بھر میں ٹریفک قوانین اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے آگاہی کا سلسلہ جاری رکھیں کیونکہ اس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری شہر سے تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک عملے کے ساتھ تعاون کری

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں