پشاور، شہری سے موبائل فونز چوری کرنے والے ملزمان گرفتار، چوری شدہ دو عدد موبائل فونز برآمد

منگل 26 جنوری 2021 23:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) کیپٹل سٹی پولیس نے اندرون شہر بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والے شہریوں سے قیمتی موبائل فونز چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دو عدد مسروقہ موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران موبائل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کیدوران ان سے مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق مدعی محمداللہ ولد حاجی ببرک سکنہ راولپنڈی نے تھانہ خان رازق شہید پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ بازار میں خریداری کے دوران کسی نا معلوم ملزم نے اس سے قیمتی موبائل چوری کرلیا جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی محمد عمران خان نے شہری سے موبائل فونز چوری کرنے کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی شاہجہان کی سربراہی میں ایس ایچ او راضی خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید راضی خان نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اور دیگر شواہد کی روشنی میں تفتیش کا آغاز کیا جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزمان کا سراغ لگا گزشتہ روز کامیاب کارروائی کیدوران الیاس عرف سلمان اور رفعت ولد عارف گل ساکنان بہادر کلے کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دو عدد مسروقہ موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کیدوران موبائل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کیدوران ان سے مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں