پشاور میں 181 غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائیوں کا آغاز

بدھ 27 جنوری 2021 23:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایت پر صوبائی دارلحکومت پشاور میں غیر قانونی / بغیر رجسٹریشن/ بغیر این او سیز کے ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی ا ٓغاز کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی گزارشات پر پشاور بھر181 غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز میں ہر قسم کے انتقالات اور رجسٹری پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور محکمہ پولیس کو ان غیر قانونی 181ہائو سنگ سوسائٹیز کے خلاف FIR درج کرنے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور کی تحصیل سٹی میں 25 غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز، تحصیل شاہ عالم میں 123 غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز، تحصیل صدر میں 24 جبکہ تحصیل متنی میں 9 غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز میں ہر قسم کے انتقالات اور رجسٹری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اس سلسلے میں تمام ریونیو افسران/ اہلکاران کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ان غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ان غیر قانونی سوسائٹیز سے ہوشیار رہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں