پشاورمیں بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاج ،،،رنگ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا

منگل 21 ستمبر 2021 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) پشاورمیں بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے رنگ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔نواحی علاقے حاجی بانڈہ اچینی بالااور اچینی پایان کے اہائشیوں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہر ہ کرتے ہوئے ٹائر جلا کرسڑک کو بند کر دیا۔مظاہرین نے واپڈا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ہزاروں روپے بل دیتے ہیں لیکن بجلی میسر نہیں ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ اٹھارہ سے با ئیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور بجلی نہ ہونے سے گھروں میں خواتین ،بزرگوں اور بچوں کی حالت غیر ہو جاتی ہے۔انہوں نے دھمکی دی کہ متعلقہ حکام نے لوڈشیڈنگ کا نوٹس نہ لیا تو وہ احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے۔اسی طرح صوبے کے دیگر اضلاع میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے،مختلف علاقوںمیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامنا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں