ایس ڈبلیو ایس ایجوکیشن ونگ کے ایم سی پشاور کے زیر اہتمام "روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک آگاہی" پر سیمینار

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) خیبر میڈیکل کالج کے سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے ایجوکیشن ونگ نے جمعرات 23 ستمبر 2021 کو خیبر میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں "روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک آگاہی" کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار پاکستان نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب ڈین کے ایم سی مہمان خصوصی تھے جبکہ مسٹر شاہ اسد ایس پی ایم ون ، ڈی ایس پی مسٹر انیس الدین ، ??ایس آئی مسٹر ضیا ، ایس آئی مسٹر عدنان بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ انسپکٹر مسٹر بصیر الیاس مہمان مقرر تھے . اسپیکر مسٹر بصیر الیاس نے موٹر وے پولیس کی طرف سے فراہم کردہ روڈ سیفٹی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور حاضرین میں بیداری پیدا کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان میں روڈ سیفٹی کے اعدادوشمار بیان کیے اور سامعین کو ان وجوہات سے آگاہ کیا جس کی وجہ سے تقریبا 30،046 لوگ سالانہ مختلف قسم کے سڑک حادثات میں مر رہے ہیں۔ حفاظتی تدابیر اور احتیاطی تدابیر مختصر دستاویزی فلموں کی شکل میں دکھائی گئیں جنہوں نے طلبائ کی دلچسپی کو مزید بڑھایا۔ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب نے سیمینار کے اہتمام پر نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس اور SWS کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرپرسن سوشل ویلفیئر سوسائٹی پروفیسر ڈاکٹر نائلہ حامد نے طلبائ کو ٹریفک قوانین کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے سیمینار کا اختتام کیا اوراسی طرح کے مفید اور انٹرایکٹو سیمینار کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان موٹروے پولیس کی جانب سے مہمان خصوصی اور منتظمین کو سووینئر پیش کیے گیے۔ سیمینار میں طلباء اور اساتذہ اور کے ایم سی کے عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں