حکومتی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے کورونا ایس او پیز اور بنیادی ویکسینیشن کے نظام پر عمل درآمد میں تیزی

پیر 25 اکتوبر 2021 23:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بنیادی ویکسینیشن کے نظام پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے کچہری روڈ، فوارہ چوک اور مین مانسہرہ روڈ پر مارکیٹس کا معائنہ کیا اور خلاف ورزی پر آٹو سپیئر پارٹس، ایل پی جی سلنڈر سمیت 05 دکانات کو سیل جبکہ ہوٹل اور بکرا فارم پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے سخت ہدایات جاری کی گئیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں