W پشاور، منشیات سمگلر اور منشیات فروش گرفتار

جمعہ 26 نومبر 2021 20:10

/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) تھانہ سربندپولیس نے نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو ہیروئن سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کا تعلق ضلع خیبر کے علاقہ جمرود سے ہے جو موٹر کار کے ذریعے ہیروئن سپلائی کی کوشش کر رہا تھا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے ڈھائی کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سربند پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو ہیروئن سپلائی کرنے والا ملزم کسی بھی وقت ہیروئن سپلائی کی کوشش کرے گا جس پر ایس ایچ او تھانہ سربند سردار حسین نے اچینی کراس ڈبل روڈ ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے ڈھائی کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم ساحل ولد عباد گل کو گرفتار کرلیا ، گرفتارملزم کا تعلق جمرود سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں