خیبرپختونخوا حکومت اوراسپیشل ٹیکنالوجی اتھارٹی میں4اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام پر اصولی طور پر اتفاق

ہفتہ 27 نومبر 2021 13:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء) خیبرپختونخوا حکومت اوراسپیشل ٹیکنالوجی اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے صوبے میں ابتدائی طور پر4اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام پر اصولی طور پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخو حکومت کے حکام کے مطابق یہ مجوزہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز پشاور، ہری پور، مردان اور سوات میں قائم کئے جائیں گے ، ان اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے خیبرپختونخوا حکومت اور اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے متعلقہ حکام پر مشتمل جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا ،ان اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو خود روزگاری کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرکے انہیں با اختیار بنانا ہے ۔

خیبرپختونخوا حکام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت جدید ٹیکنالوجی خصوصا انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے ساتھ یہاں پر نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے نتیجہ خیزا قدامات کر رہی ہے ، نجی شعبے کے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈو کے تحت تمام خدمات اور سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جارہی ہیں، اس کے علاوہ بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے سی ایم بزنس پورٹل کا بھی اجراکیا جارہا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں