/پشاور،رواں سال ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں میں 13 سو سے زائد مقدمات درج، 1629 ملزمان گرفتار

اتوار 28 نومبر 2021 19:35

Hُُُُُپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رواں سال کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں کے دوران 13 سو سے زائد مقدمات درج کئے ہیں، اسی طرح ہوائی فائرنگ میں ملوث اب تک 1629 ملزمان کو گرفتار کر کیا گیا ہے جن کے قبضے سے 1040 مختلف قسم کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، برآمد اسلحہ میں کلاشنکوف، پستول، بندوق، ایم فور اور ایم 16 رائفل شامل ہیں، اسی طرح ہزاروں کارتوس اور لاکھوں روپے مالیت کا زائد آتش بازی سامان بھی برآمد کیا گیا، پولیس نے ہوائی فائرنگ سے ہونے والے نقصانات سے شہریوں کو آگاہ کرنے کی خاطر خصوصی آگہی مہم بھی شروع کی ہے جس کے تحت علاقہ عمائدین اور پی ایل سی میٹنگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ ہوائی فائرنگ جیسے قبیح فعل سے شہریوں کو باز رکھا جا سکی.سی سی پی او عباس احسن نے رواں سال کے دوران جاری ہوائی فائرنگ اور اسلحہ نمائش میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون مہم اور آگہی پروگرام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کریک ڈاون کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے آگاہی مہم کے تحت علاقہ عمائدین اور پی ایل سی ممبران کے ساتھ خصوصی میٹنگز کے سلسلے کو بھی مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے علماء کرام کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی ہی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں