پشاور، ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سنیپ چیکنگ،سنگین جرائم میں ملوث14 خطرناک اشتہاری مجرمان گرفتار

پیر 6 دسمبر 2021 23:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) شہرمیں امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث افراد کے خلاف خصوصی کارروائیون کا سلسہ جاری ہے جس کے تحت اسنیپ چیکنگ اور ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے جا رہے ہیں، نئی حکمت عملی کے تحت گزشتہ شب شہر کی17 مختلف مقامات پر انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیںجن کے دوران سنگین جرائم میں ملوث14 خطرناک اشتہاری مجرمان کوگرفتار کیا گیا ہے، اسی طرح ہوائی فائرنگ کرنے والے متعدد افراد سمیت219 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی گئی ہے، کارروائیوں کے دوران 89 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور17 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، اسی طرح اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث متعدد افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر6 عدد کلاشنکوف،47 عدد پستول،2 رائفل اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں,تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کی خاطر نئی حکمت عملی کے تحت چاروں ڈویژنز میں 17مقامات پر انفارمیشن بیسڈ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے ہیں جن کے دوران قتل ،اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب14 خطرناک اشتہاری مجرمان کوگرفتار کیا گیاہے، اسی طرح219 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے جبکہ89غیر رجسٹر ڈ کرایہ داروں اورغیر قانونی مقیم17 افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، کاروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد سمیت اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر6 عدد کلاشنکوف،47 عدد پستول،2 رائفل اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں