صوبائی دارلحکومت پشاور میں بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 22:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے، بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے تاہم کل سے جاری بارش کی وجہ سے شہر کے مختلف نشیبی علاقے زیر اب آگئے اور بعض جگہوں پر نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہونے سے بارشوں کے سیزن میں بارش کا پانی کھڑا ہونے سمیت نالوں کا گندا پانی بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے جس کی وجہ سے نقل و حرکت میں عوام کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے اسی طرح مختلف بازاروں میں کیچڑ کے باعث بھی عوام مشکلات سے دو چار رہتے ہیں تاہم متعلقہ انتظامیہ اس سلسلے میں کوئی پیشگی اقدامات اٹھانے سے قاصر رہنے پر عوام نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر متعلقہ ادارے بہتر کام کرتے تو بارش کا موسم عوام کیلئے زحمت کا باعث نہ بنتے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں