ں*نواحی علاقوں میں سرگرم منشیات فروش گرفتار، 2 کلو گرام چرس اور 540 گرام آئس برآمد

اتوار 26 جون 2022 19:15

*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2022ء) تھانہ انقلاب پولیس نے نواحی علاقوں میں سرگرم منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق ضلع خیبر سے ہے جو مخصوص گاہک کو آئس اور دیگر منشیات سپلائی کے سمیت ٹوکن کی شکل میں بھی منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جس کے قبضہ سے 2 کلو گرام چرس اور 540 گرام آئس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران اندرون شہر سمیت نواحی علاقوں میں سرگرم ملزمان کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ انقلاب افتخار احمد نے گزشتہ روز ملزم سحر گل ولد سید خان کو گرفتار کیا ہے جس کا تعلق ضلع خیبر سے ہے جس نے مذموم مقاصد کی خاطر نواحی علاقے ڈنڈو پل انقلاب روڈ پر ڈھیرا قائم کیا تھا، گرفتار ملزم مختلف مخصوص گاہک سمیت منشیات ڈیلرز کو بھی سپلائی میں ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جس کے قبضہ سے 2 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس اور 540 گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کی نشاندھی پر متعدد ڈیلرز کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے جبکہ انقلاب پولیس نے ملزم سحر گل کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہی.

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں