پشاور، دلہ زاک روڈ سے خا تو ن کی قتل شدہ نعش برآ مد

پیر 15 اگست 2022 22:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) شاہ پو ر پولیس سٹیشن کی حدود دلہ زاک روڈ پر خا تو ن کی قتل شدہ نعش برآ مد ہو ئی جسے پولیس نے تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے مر دہ خانہ منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شاہ پو ر پولیس کو اطلاع ملی کہ دلہ زاک روڈ پر خا تو ن کی نعش پڑی ہے جس پر پولیس کی نفری نے جائے وقو عہ پر پہنچ کر نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا ، پولیس کے مطابق بر آمدہو نے والی خا تو ن کی تاحا ل شناخت نہ ہو سکی جسکو نامعلوم مسلح افراد نے فائر نگ کر کے قتل کر دیا ہے اور نعش کو پھینک کر فرار ہو گئے ہیں ۔

پولیس نے کرائم سین سے شواہد اور قریبی آ س پا س نصب سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج لیکر تحقیقا ت شروع کر دی ہے اور ورثا کی تلا ش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں