جمرود، متعلقہ ادارے مجھ پرہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کریں، آزاد امیدوار نبیل آفریدی

پیر 5 فروری 2024 16:00

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2024ء) پی کے 70 کے آزاد امیدوار محمد نبی عرف نبیل آفریدی نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ادارے گذشتہ روز مجھ پر شاکس جمرود میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کرائے،انہوں نے کہا کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے مجھے عوام سے دور نہیں کیا جا سکتا،میں تمام سیاسی مشران کی قدر کرتا ہوں ،میں اپنے قومی روایات کو جانتاہوں،سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہیں علاقے میں سیاسی حالات خراب کرانے کی کوشش ہے،انہوں نے کہا کہ اس نازک موڑ پر میں ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری مدد کی اور ہماری حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

نبیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی مہم جاری رہے گی تاہم انہوں نے ا متعلقہ اداروں سے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا، واصح رہے کہ جمرود میں گذشتہ روز شام کے قریب نبیل آفریدی کی گاڑی پر بہت قریب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں