صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لئے یونیسیف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،علی امین گنڈاپور

جمعرات 28 مارچ 2024 21:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) وزیر اعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لئے یونیسیف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ صوبائی حکومت چند اہم شعبوں میں یونیسیف کے مزید تعاون کی خواہاں ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عبداللہ فادل کی قیادت میں یونیسیف کے وفدنے ملاقات کی ۔

ملاقات میں متعلقہ صوبائی وزراء اور انتظامی سیکرٹریز بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ صوبے میں یونیسیف کے تعاون سے عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ مستقبل میں صوبائی حکومت اور یونیسیف کے درمیان اشتراک کار کے دائرے کو مزید وسعت دینے سے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لئے یونیسیف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

صوبائی حکومت چند اہم شعبوں میں یونیسیف کے مزید تعاون کی خواہاں ہے ۔ سکولوں کی اپگریڈیشن، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، سکولوں، مدارس اور ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن میں یونیسیف کا تعاون درکار ہے ۔ صوبائی حکومت صوبے کے مستحق گھرانوں کو بھی شمسی توانائی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ضم اضلاع کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت کو یونیسیف کے خصوصی تعاون کی ضرورت ہے ۔گزشتہ کئی دہائیوں سے خطے میں جاری صورتحال سے خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں