وزیر صحت قاسم علی شاہ کی سربراہی میں ای پی آئی اور پی ای آئی کے تحت ریچنگ دی ان ریچ کے عنوان سے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 29 مارچ 2024 17:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) وزیر صحت قاسم علی شاہ کی سربراہی میں ای پی آئی اور پی ای آئی کے تحت ریچنگ دی ان ریچ کے عنوان سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ہیلتھ برائے انسداد پولیو عبدالباسط، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر پراونشل ایمرجنسی آپریشن سنٹر ذیشان نے خود شرکت کی جبکہ تمام دسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کے اہلکاروں نے آن لائن شرکت کی۔

وزیر صحت نے بتایا کہ ویکسین سے رہ جانے والے بچوں میں بڑی ذمہ داری والدین پر عائد ہوتی ہے جو کہ کم آگاہی کا نتیجہ ہے جس کا خُمیازہ پورے پاکستان کو بھُگتنا پڑتا ہے۔ ایسا نہ ہو ہم پر بین الاقوامی پابندیاں لگ جائیں۔ اس بابت تمام مسائل کو دیکھ رہے ہیں۔ وفاقی حکومت سے بھی بات کرینگے۔

(جاری ہے)

جنوبی اضلاع کے دور دراز علاقوں تک رسائی کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے ہر ممکن چیلنج کو ختم کرنا ہے۔

وزیر صحت کو بتایا گیا کہ یہ تیسرا فیز ہے جس میں ویکسین سے رہ جانے والے بچوں کیلئے خصوصی کمپین تشکیل دی جاتی ہے اور انہیں ویکسین پلائی جارہی ہے۔ وزیر صحت کو بتایا گیا کہ 69 یونین کونسلز میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو 12 ویکسین پریونٹیبل ڈیزیز سمیت اورل پولیو ویکسین پلائی جاتی ہے۔ ضلع بنوں کے غورہ بکاخیل کو یونین کونسل میں جہاں سے تین پولیو کیسز رپورٹ بھی ہوئے ہیں، 30 فیصد بچوں کو ویکسین پلانا باقی ہے جو کہ ایک چیلنج ہے اور ان مہمات کے تحت ایسے چیلنجز سے نمٹا جارہا ہے۔

دوسری جانب اکاسس (ACASUS) کی جانب سے خیبرپختونخوا میں مہیا کیئے جانیوالے تعاون بارے وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کو بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں وزیر صحت کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر عارف اور ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی، پروجیکٹ مینجر زارا انصاری، سینئر ایسوسی ایٹ طوبا حتیف فاروقی، عمیر راشد اور صوفیہ احمد سمیت دیگر متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔

پروجیکٹ مینجر زارا انصاری نے وزیر صحت کو بتایا کہ کہ اکاسس محکمہ صحت کو انسداد پولیو اور امیونائزیشن میں تعاون فراہم کررہا ہے۔ اکاسس ایمونائزیشن میں ویکسین تک رسائی، ای پی آئی سنٹرز کی فعالی، کم ویکسین والے علاقوں کی نشاندہی، سپر ہائی رسک یونین کونسلز میں ایمونائزیشن کی بہتری میں تکنیکی معاونت فراہم کررہا ہے۔ اسی طرح اکاسس انسداد پولیو میں کمپین کے معیار کو بہتر بنانا، کمپینز کے دوران ویکسین سے رہ جانے والے بچوں کی ویکسینیشن سمیت دیگر ضروری معاونت فراہم کرتا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں