وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبد الکریم تورڈھیر کی زیر صدارت اجلاس

جمعہ 29 مارچ 2024 19:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبد الکریم تورڈھیر کی زیر صدارت جمعہ کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں ضلع خیبر میں کرش پلانٹس مالکان کو درپیش بعض مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل باڑہ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی عبد الغنی آفریدی کے علاؤہ سپیشل سیکریٹری صنعت انور خان،ڈی جی صنعت کبیر آفریدی،ڈپٹی ایم ڈی ایس آئی ڈی بی نعمان فیاض سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر،کرش پلانٹس اور مائننگ ایسوسی ایشنز خیبر کے صدور،محکمہ ہائے ماحولیات اور داخلہ کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں رکن اسمبلی عبدالغنی افریدی کی معیت میں کرش پلانٹس مالکان اور انکے انجمن کے سربراہوں نے ضلع میں کرش پلانٹس کی عرصہ دراز سے بندش اور اس کی وجہ سے ہزاروں وابستہ افراد کے بے روزگاری سے متعلق معاون خصوصی کو آگاہ کیا اور کہا کہ اس اقدام کی وجہ سے مقامی آبادی اورعوام میں تشویش پائی جاتی ہے اس لئے اس مسلے کا ایک پائدار حل نکالا جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ صنعت کے افسران نے ضلع میں ضروری لوازمات پر پورے اترنے والے کرش پلانٹس اور غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے بندکرش پلانٹس کے اعداد وشمار سے معاون خصوصی کو آگاہ کیا۔معاون خصوصی نے اس موقع پر مقامی کرش پلانٹس اور مائننگ ایسوسی ایشن کی گزاراشات پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں کان کنی اور کرش پلانٹس کے مسائل کوحل کرنے کیلئے ایک مفید حل نکالیں اور جو امور دیگر اداروں سے منسلک ہیں ان کو متعلقہ اعلیٰ فورم پر اٹھانے کیلئے ایک کیس تیار کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ مذکورہ صنعتوں سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے لہذا اس مسلے کے بہترحل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے تمام ادارے اور متعلقہ حکام اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کریں تاکہ ایک مناسب اور جامع حل نکالا جا سکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں