پشاور، الخدمت ہسپتال ‘ عید پر 1060مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی

72ڈیلیوری کیس،258 تیزابیت اور196 مریض معدے ودیگر عارضہ میں مبتلا تھے

پیر 15 اپریل 2024 23:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) پشاور شہر کے قلب نشترآباد میں واقع الخدمت ہسپتال میں گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی عید الفطر کے موقع پر عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہا عید کے تینوں ایام میں ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا?ی تھی جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سینئرڈاکٹروں کو عید کے دنوں میں بھی آن کال رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

عید کے موقع پر معدے اور گھیسٹروکی تکالیف میں مبتلا مریضوں کے علاوہ ایمرجنسی ڈیلیوری اور دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں نے ہسپتال کارخ کیا.الخدمت ہسپتال نشترآباد پشاور میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر 1060 مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں جس میں 72 نارمل ڈیلیوری اور سی سیکشن کے مریضوں کو ہسپتال لایا گیا۔واضح رہے کہ عید الفطر کی تعطیلات سے قبل ڈائریکٹر الخدمت ہسپتال نشترآباد پشاور ڈاکٹر اقتدار احمد روغانی نے تمام سٹاف کو 24 گھنٹے ایمرجنسی سروس اور گائنی ڈیپارٹمنٹ کو الرٹ رکھنے اور مریضوں کو ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔جن پر تمام انتظامی عملہ نے موثر طریقے سے عمل کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں