تخفیف غربت کےلئے اخوت فائونڈیشن کی بلاسود قرضہ سکیم قابل تعریف ہے ، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کے پی کے

پیر 29 اپریل 2024 23:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر نے ملک بھر میں اخوت فائونڈیشن کی جانب سے تخفیف غربت کیلئے متعدد شعبوں میں بلاسود قرضہ سکیم کے ماڈلز کو سراہتے ہوئے مذکورہ فلاحی ادارے کی جانب سے صوبے میں اپنی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں فلاحی ادارے اخوت فائونڈیشن پاکستان کےنمائندوں اور محکمہ صنعت کے حکام کی ایک مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری صنعت سید ذوالفقار علی شاہ ،سپیشل سیکرٹری صنعت محمد انور خان،ایم ڈی ٹیوٹا عامر آفاق ، ایم ڈی ایس آئی ڈی بی نعمان فیاض،بنک آف خیبر کےسینئر وائس پریزیڈنٹ اسد،ہیڈ مائیکروفنانس نوید الرحمان ،اخوت فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹرکامران شمس،ڈائریکٹر سہیل رانجھا اوردیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اخوت فا ئونڈیشن کے ذریعہ ایس آئی ڈی کےمختلف چھوٹے کاروبار کیلئے جاری قرضہ سکیم کی پراگریس اور کامیابی کا جائزہ لیا گیا جبکہ معاون خصوصی کو فاؤنڈیشن کے ذریعے صحت تعلیم،بحالی اور دیگر شعبوں میں فلاحی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی گئی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں