پشاور،انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات

پیر 29 اپریل 2024 23:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ایس پی فقیر آباد ڈویژن پشاور اسامہ امین چیمہ نے انسداد پولیو مہم کےسلسلہ میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئےمختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ایس پی اسامہ امین چیمہ نے فقیر آباد ڈویژن میں مختلف بی ایچ یوز کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ قائم ناکہ بندیوں پر چیکنگ کی بھی نگرانی کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نےاس موقع پرپولیس افسران و اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے اور ڈیوٹی سے متعلق خصوصی ہدایات دیں ۔انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں،امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اہم مقامات پر خصوصی ناکہ بندیاں قائم کرکے سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے،تمام راستوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ کالے شیشوں والی گاڑیوں اور ڈبل موٹر سائیکل سواروں کے خلاف پولیس افسران کو کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں