وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اثاثوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج

پیر 29 اپریل 2024 23:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اثاثوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سید سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائرکردی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تمام اثاثے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے، ریٹرننگ آفیسر نے باریک بینی سیکاغذات کی جانچ پڑتال کی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن ہوئے، علی امین گنڈاپور وزیراعلی بن چکے، اب الیکشن کمیشن کے پاس کارروائی کا اختیار نہیں، کوئی متاثر ہو تو وہ الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرسکتا ہے۔درخواست گزار کے وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں سے متعلق وزیراعلی کو منگل کو طلب کیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں