پشاور ہائی کورٹ نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے 6 امیدواروں کی درخواستیں منظور کر لی

پیر 29 اپریل 2024 22:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) پشاور ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے 6 امیدواروں کی درخواستیں منظور کر لی ۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل پشاور ہائی کورٹ کے جج شکیل احمد نے پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے 6 امیدواروں کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزاروں کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسے منظور کر لیا ۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔ درخواست گزارو ں میں کامران بنگش ، محمود جان اور دیگر شامل ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں