صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا مردان میں جاری سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا اچانک دورہ،تعمیراتی کام کا جائزہ

پیر 29 اپریل 2024 22:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مردان میں جاری سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر انہوں نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اور ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد فیاض خان شیرپاؤ، سی آئی یو مردان کے چیف انجنیئر عمران زمان، چیف فنانشل آفیسر نوید اختر، منیجر میونسپل سروسز محمد خلیل اکبر، منیجر ایچ آر اینڈ ایڈمن راحت اللہ، پی ایم سی ایس سی کے ریزیڈنٹ انجنیئر ارشد قیوم بابر،میٹراکون کے جنرل منیجر عمران حیدراور ڈپٹی پراجیکٹ منیجر انجنیئر قاسم ممتاز اعوان شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے جنرل منیجر اور سی آئی یو مردان کے چیف انجنیئرعمران زمان نے صوبائی وزیر کو سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ پر اب تک ہونے والے کام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ مردان شہر کی چھ یونین کونسلوں کے لئے 8.5ارب روپے کی لاگت سے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ پرتیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر کی چھ یونین کونسلوں میں بننے والے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ میں چار ہزار تین سو مین ہولز بنائے جائیں گے جبکہ تیرہ ہزار سے زائد کنکشن دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں