پشاور کے جبہ نہر میں جوانسال لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہوگیا

ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے متوفی میت برآمد کرکے ورثاء کے حوالے کردی

منگل 16 اپریل 2024 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) پشاور کے جبہ نہر میں جوانسال لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے متوفی میت برآمد کرکے ورثاء کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق گزشتہ روز ریسکیو 1122 کو جبہ نہر کے مقام پر 20 سالہ ذوہیب ولد امان اللہ کے ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کے دوران کافی جدوجہد کے بعد ذوہیب کی جسد خاکی برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق میت لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردی جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میت لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں