خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا

پیر 29 اپریل 2024 22:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں 28 لاکھ 38 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے ۔پہلے مرحلے میں 28 لاکھ 38 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ 2 مئی سے چلایا جائے گا ۔ پہلے مرحلے میں انسداد پولیو مہم پشاور ،کوہاٹ ، ہنگو ، کرم ، خیبر ، باجوڑ ، اپر دیر ، بنوں ، لکی مروت ، ٹانک ،شمالی و جنوبی وزیرستان میں چلائی جا رہی ہے جبکہ مجموعی طور پر صوبے بھرمیں دو مرحلوں میں 44 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ مہم کے لئے 21 ہزار پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔مہم کی سیکیورٹی کے لئے 33 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں