خیبرپختونخوامیں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد پر کوئی پابندی نہیں، ڈی جی ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت

7سیاحتی ویزے پر آنے والے سیاح صوبے میں سیاحتی مقامات کی سیرو تفریح کر سکتے ہیں، سیاحتی ویزے کے بغیر آنے والے غیرملکی سیاحوں کیلئے این او سی لازمی ہوتا ہے۔

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

ٴپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا میں غیرملکی سیاحوں کی آمد اور سیر وتفریح پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں،سیاحتی ویزے پر آنے والے سیاح صوبے کے کسی بھی علاقے میں سیاحتی مقامات کی سیرو تفریح کر سکتے ہیںالبتہ سیاحتی ویزے کے بغیر آنے والے غیرملکی سیاحوں کو این او سی لینا لازمی ہوتاہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخواکلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیاگیا ہے کہ صوبائی حکومت ، محکمہ سیاحت اورخیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی ملکی و غیر ملکی سیاحوں کوصوبہ میں خوش آمدید کہتی ہے ۔

صوبے میں سیاحوں کی آمد ورفت پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیںہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز غیرملکی سیاحوں کو صرف تصدیق کیلئے سوات ایکسپریس وے ٹول پلازہ ملاکنڈ پر ٹہرایاگیا تھا جس کے بعد انہیں باقاعدہ پولیس سکواڈ کے ہمراہ اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ اس سلسلے میں میڈیا میں زیر گردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ سیاح ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوبے کے کسی بھی علاقے میں سیاحتی مقامات پر دورہ کرسکتے ہیں البتہ سیاحتی ویزے کے بغیر آنے والے غیر ملکی سیاحوں کو این او سی لینا لازمی ہوتا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں