ڈی پی او مردان کی زیرصدارت اجلاس، جرائم پیشہ عناصر کےخاف بلاامتیاز کارروائیوں کی ہدایت

جمعرات 18 اپریل 2024 15:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) مردان ضلعی پولیس کے سربراہ کے ظہوربابر آفریدی کی زیرصدارت تخت بھائی سرکل کے پولیس افسران کااجلاس ہوا۔اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن ارشد خان، ايس پی صدر خالد خان، سرکل کے ایس ایچ اوز، انچارج چوکیوں ، تفتیشی افسران و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ تمام پولیس افسران امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک و سماج دشمن عناصر سمیت مجرمان اشتہاریوں، منشیات، ہوائی فائرنگ و معاشرتی جرائم کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں ، تمام تفتیشی افسران میرٹ اور شفافیت پر تفتیشی عمل کو یقینی بناتے ہوئے تمام پینڈنگ مقدمات کوبروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے۔انہوں نے کہاکہ پولیس افسران کو موجودہ حالات کے پیش نظر اہم وحساس مقامات، پولیس تنصیبات کی سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر کرنے اور پولیس جوانوں کے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے سمیت محرر و سٹاف کو ریکارڈ اپڈیٹ رکھنے اور تھانہ جات و چوکیوں میں قانونی مدد کے حصول کیلئے آنےشہریوں کی تدارسی کی ہدایت کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں