ڈپٹی کمشنر لکی مروت نے ایکسن سی اینڈ ڈبلیو اور گورنمنٹ کنٹریکٹر کو تجوڑی روڈ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

جمعرات 18 اپریل 2024 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) صوبائی حکومت کی پالیسی کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لکی مروت رحمت علی کے زیر صدارت ترقیاتی کاموںکے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ایکسن سی اینڈ ڈبلیو اور گورنمنٹ کنٹریکٹر سے تجوڑی روڈ پہ کام مکمل کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔

(جاری ہے)

ایکسن نے اب تک مکمل کئے گئے کام، فنڈز کی موجودہ صورتحال اور روڈ سے متعلق دیگر عوامل پر ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کام جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نکاسی آب کے لئے اور سب ڈویژن بھٹنی کی طرف سے آنے والے بارش کے پانی کے لئے سی اینڈ ڈبلیو اور ایر یگیشن ڈیپارٹمنٹ سے مشاورت کی جائیگی تاکہ راستے میں پڑنے والے گائوں، دیہات وغیرہ کی آبادی کو اس پانی سے محفوظ کیا جا سکے اور اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں