کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز اورشادی ہالزپرفیکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

جمعرات 18 اپریل 2024 21:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فیکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ترجمان کیپرا کے مطابق صوبے بھر کے بیوٹی پارلرز اور شادی ہال پر پرسنٹیج کی بجائے فکس ٹیکسز لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کے لئے شادی ھالوں اور بیوٹی پارلرز کو ان کے سائز اور کاروبار کے حجم کے بنیاد پر مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا۔ نئے مالی سال سے فکس سیلز ٹیکس آن سروسز وصول کیا جائے گا۔مالکان کو سیلز ٹیکس آن سروسز کے فکس اور پرسنٹیج ریٹس میں ایک کے انتخاب کا اختیار دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں