وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی درابن میں کسٹمز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی مذمت

پولیس حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت

جمعرات 18 اپریل 2024 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ڈی آئی خان کے علاقہ درابن میں کسٹمز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں چارکسٹمز اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے پولیس حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں