صوبائی مشیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان کی زیر صدارت صوبے میں نوتعینات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز کا اجلاس

بدھ 1 مئی 2024 18:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان نے محکمہ کھیل کے اضلاعی افسران کو محکمانہ کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے نوتعینات افسران کو ہدایت کہ ہے کہ محکمہ کے افسران اپنی متعین ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہوکر کھیل کے شعبے کو آگے لے کر آئیں۔نوتعینات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے محکمہ کے افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپنے پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اس قومی مقصد کیلئے حکومتی سطح پر ہر لحاظ سے کوششیں کررہی ہے اور اس مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے میں ہمارے افسران کاایک کلیدی کردار ہے لہذا ہم توقع کرتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر صوبہ بھر میں محکمہ کے وقار و تکریم کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور محکمہ کے کردار کو فعال انداز میں آگے لے آئیں گےاجلاس میں سیکرٹری کھیل اور امور نوجوانان مطیع اللہ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبدالناصر بھی موجود تھے۔ مشیر کھیل نے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں