چیف ٹریفک آفیسر کا ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے شہر بھر کا دورہ

جمعہ 19 اپریل 2024 16:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے شہر بھر کے تمام سیکٹرز کا دورہ کیا۔ چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے بارش کے دوران سڑکوں کو کلیئر رکھنے اور اپنے پوائنٹس پر موجود رہنے پر تعریف کی اور داد دی۔ دورے کے دوران چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے ٹریفک کی روانی اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف کی جانیوالی کارروائیوں کے نتیجے میں آنیوالی بہتری کا جائزہ لیا اور سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کلیئر کرنے پر ٹریفک افسران اور وارڈنز کی کارکردگی کی تعریف کی اسی طرح چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے جاری مہمات سیٹ بیلٹ اور بغیر ہیلمٹ کے ڈرائیونگ کرنے، کالے شیشوں کے استعمال اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا جائزہ لیا اور حکام کو ہدایت کی کہ وہ جاری مہمات کے تحت کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں اور اس سلسلے میں کسی کیساتھ نرمی نہ برتی جائے، سٹی ٹریفک پولیس پشاور ہر صورت میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائیں اور پلازوں میں پارکنگ کو ہر صورت میں یقینی بنائیں،بلا تعطل ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس شہر بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے آگاہی کا سلسلہ جاری رکھے کیونکہ اس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری شہر سے تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک عملے کے ساتھ تعاون کرے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں