شدید بارشوں کے دوران سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکار سڑکوں پر ڈیوٹی دیتے رہے

سٹی ٹریفک پولیس پشاور شہر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے، چیف ٹریفک آفیسر سعود خان

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور میں موسلادھار بارشوں کے باوجود شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ڈیوٹی انجام دے دیتے رہے۔ ۱تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے شدید بارشوں کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ خود کو بارش سے بچانے کیلئے چھتریوں اور رین کوٹس کا سہارا لیکر شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھیں تاکہ شہریوں اور خصوصی طور پر موٹر سائیکل سواروں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے کہا ہے کہ شہریوں کو بلا کسی تکلیف کے سفری سہولیات اور ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے جس سے ہم کسی بھی طور پر غافل نہیں ہیں اور یہ ہماری ڈیوٹی کا حصہ ہے جس کو ہم ہر حالت اپنا فرض سمجھ کر کریں گی. انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکار بارشوں کے دوران بھی سڑکوں پر موجود ہیں اور شہر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں نے شدید بارشوں کے باعث سڑک کے بیچ بند ہونیوالی گاڑیوں کو بھی نکالا اسی طرح مختلف اشاروں پر رکنے والے شہریوں اور ٹرانسپورٹروں کو آہستہ ڈرائیونگ کرنیکی تلقین کی تاکہ بارش کے دوران سڑک پر پھسلنے کے باعث کسی بھی قسم کا حادثہ رونما نہ ہو۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں