گورنرخیبرپختونخواہ کا اندرون شہرٹھنڈا کوئی بازارکا دورہ، بارشوں سے نقصان اوردیگرمسائل بارے دریافت کیا

اتوار 28 اپریل 2024 19:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نےاندرون شہر سرد آہ گیٹ ( ٹھنڈاکوئی) بازارکا دورہ کیا ،تاجرو ں اوعوام سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پرگورنرنے بارشوں کے نقصانات بارے میں دریافت کیا، انھوں نےتاجروں اورعوام علاقہ کو بارشوں سےکسی بھی جانی و مالی نقصانات سے محفوظ رہنے کیلئے حفاظتی تدابیرپرعملدرآمد کرنے سمیت ہرممکن احتیاط برتنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ بحیثیت گورنراورضلعی وصوبائی حکومت کے تمام ادارے عوام کی خدمت کیلئے ہروقت دستیاب ہیں، گورنرکواچانک اپنے درمیان موجود دیکھ کر شہریوں اورتاجروں نے خوشی کا اظہارکیا اورمختلف مسائل ومشکلات سے گورنرکوآگاہ کیا ،عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ گورنرحاجی غلام علی نہ صرف عوام کے پاس خود چل کر آتے ہیں بلکہ گورنرہاؤس کے دروازےعوام کے لیے ہر وقت کھلے رہتے ہیں ، دورے کے دوران گورنرنے دکانداروں کے مشکلات ومسائل سے بھی آگاہی حاصل کی اوران کے حل کیلئےمکمل تعاون کا یقین دلایا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں