بیرسٹرڈاکٹر سیف کی انصاف لائرز فورم کو خیبر پختونخوا ہائی کورٹ بار کے الیکشن جیتنے پر دلی مبارکباد

اتوار 28 اپریل 2024 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹرڈاکٹر سیف نے انصاف لائرز فورم کو خیبر پختونخوا ہائی کورٹ بار کے الیکشن جیتنے پر دلی مبارکباددی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہددیدار وکلاء کے حقوق اور عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کے استحکام اور ملکی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں