خیبر پختونخوا و بلوچستان ‘سیلاب متاثرین کیلئے امداد روانہ

پیر 29 اپریل 2024 22:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے تباہ کن سیلاب کے پیش نظر کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے سیلاب متاثرین کی اہم ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 9,000 شیلٹر اور نان فوڈ آئٹمز پر مشتمل کٹس روانہ کی ہیں۔ضروری امدادی کٹس میں شیلٹرز، سولر پینلز، کمبل، پلاسٹک میٹ، کچن سیٹ، واٹر کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن پر مشتمل ان 9,000 شیلٹر نان فوڈ آئٹمز کٹس سے 63,000 افراد سے زائد افراد مستفید ہونگے۔

(جاری ہے)

اس ہنگامی امداد سے خیبرپختونخوا کے پانچ اضلاع (اپر دیر، لوئر چترال، سوات، چارسدہ، ڈی آئی خان) جبکہ بلوچستان کے تین اضلاع (گوادر، چاغی، پشین) میں رہنے والے سیلاب متاثرین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ یہ امدادی کٹس نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) اور حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ اقدام انسانی ہمدردی کی کوششوں کیلئے مملکت سعودی عرب کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے اور مصیبت کے وقت پاکستان میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے جاری لگن کی عکاسی کرتا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں