پشاور، صوبائی وزیربرائےہائیر ایجوکشن کاریسکیو1122کےصوبائی ہیڈکوارٹرکادورہ

منگل 30 اپریل 2024 14:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخوامیناخان نےوفد کےہمراہ ریسکیو1122خیبرپختونخوا کے صوبائی ہیڈ کوارٹردپشاور کادورہ کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد آیاز خان نے ریسکیو سروسز سے متعلق بریفننگ دی اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ایمبولینس، آگ بجھانے والی گاڑیوں، ڈیزاسٹر اور واٹر ریسکیو وین، ہیوی مشینری اور ایمرجنسیز کے دوران استعمال ہونے والے آلات کامعائنہ کیا اور کنٹرول روم اور وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم کو سراہا۔

مینا خان نے کہا کہ ریسکیو1122 کی بہترین خدمات اور پیشہ وارانہ کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ریسکیو1122 عوام الناس کے لیے ایک بہترین سروس ہےجو بروقت سہولیات کے ساتھ ساتھ بہتر علاج و معالجے کے لیے زخمیوں و مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کرتے ہیں، بین الاقوامی معیار کی ایمبولینس سروس جدید آلات سے لیس ہے اور عالمی سروسز کے عین مطابق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نےکہاکہ ریسکیو1122 ایک مربوط اور منظم طریقے سے ایمرجنسیز میں بروقت سہولیات فراہم کرتا ہے جس میں پبلک فیڈ بیک میکنزم کے ذریعے عوامی رائے جانی جاتی ہے اورپھر اس پر اقدامات کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ریسکیو1122 کو تمام وسائل فراہم کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں