مردان پولیس کی کارروائی ، جرائم پیشہ عناصر کے 2 سہولت کاروں سمیت 9 مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 1 مئی 2024 18:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) مردان پولیس نے تھانہ صدر کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 3 مجرمان اشتہاری ، جرائم پیشہ عناصر کے 2 سہولت کاروں سمیت 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مردان پولیس کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے ڈی ایس پی تحت بھائی سرکل شفیق خان کی نگرانی اور ایس ایچ او درویش حسن خان کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرکے 3 مجرمان اشتہاری ، جرائم پیشہ عناصر کے 2 سہولت کاروں سمیت 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 شارٹ گن ، 5 پستول ،65 عدد کارتوس ، 4 کلوگرام سے زائد چرس اور 327 گرام آئس برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں