نئی پشتو فلم ’’رکشے والا‘‘دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ریلیز ہو گی

پیر 27 نومبر 2023 15:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2023ء) ارشد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی پشتو فلم ’’رکشے والا‘‘ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ریلیز ہو گی، فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے ۔ فلم کی کہانی سلیم مراد نے لکھی ہے جبکہ مکالمہ نگار سجاد علی ہیں ، فلم کی موسیقی معروف موسیقار رحمان گل مروت نے ترتیب دی ہے۔ رکشے والا کی کاسٹ میں شاہد خان ،جیا بٹ ،کرینہ خان ،خالدہ یاسمین ،عمران خٹک ،دلبر منیر ،حسین سواتی ،اصغر چیمہ ،نسیم پہلوان ،وقار جانی اور حاجی گل شامل ہیں ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلم کے حوالے سے ہیرو شاہد خان کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی معاشرتی مسائل کے مختلف پہلوئوں کی عکاسی کرتی ہے اورمکالمے زبردست ہیں جبکہ فلم کی کہانی گھریلو ومعاشرتی مسائل کے گرد گھومتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شائقین فلم کو میری فلم ’’رکشے والا‘‘ ضرور پسند آئیگی ۔اداکا ر و ہدایتکار ایکٹرارشد خان نے کہا ہے کہ فلم میں نئے چہروں کو موقع دیا گیا ہے جبکہ فلم کی ڈائریکشن پر خوب محنت کی ہے میری یہ فلم ڈائریکشن کے لحاظ سے شائقین کو یقینی طورپر پسند آئیگی، فلم میں تفریح کے ساتھ ساتھ معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے او ر فلم ایکشن سے بھی بھرپور ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو پشتو فلموں کی سرپرستی کے لئے حقیقی معنوں میں اقدامات کرنے ہوں گے ،ان حالات میں پشتو فلمیں بنانا اتنا آسان نہیں، خیبرپختونخوا میں سنیما انڈسٹری آخری سانسیں لے رہی ہے ،یہاں سنیما ئوں کے انہدام کو روکنا ہوگا کیونکہ سنیما تھیٹرز ختم ہونے کے قریب ہےان کو کاروباری مراکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے جس سے پشتو فلم انڈسٹری مکمل ختم ہوجائے گی ۔\932

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں