آل خیبر پختونخواہ فل کنٹکٹ کراٹے پروموشن بیلٹ ٹیسٹ کے نتیجے کا اعلان

اتوار 15 ستمبر 2019 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) خیبر پختونخواہ فل کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن (شن کیوکشن کائی) کے زیر اہتمام کراٹے کے ہیڈ کوارٹر گورنمنٹ T.V.Cگلبہار پشاور میں آل خیبر پختونخواہ فل کنٹکٹ کراٹے اوپن پروموشن بیلٹ ٹیسٹ کا انعقادکیا گیا جس میں صوبہ کے مختلف اضلاع کے کلبوں کے کھلاڑیوں نے بھر پور حصہ لیا۔ ٹیسٹ دو دن جاری رہا جس میں کھلاڑیوں کے رنینگ ، سٹریچنگ، جنرل نالج پرچہ ،ٹفنس، ٹیکنیکس اور فائٹنگ سٹیمنا چیک کیا گیا۔

انٹرنیشنل کوچ وریفری (شیھان) صاحبزادہ الھادی نے چیف ایگزامنر جبکہ محمد یاسین بابر ، عنایت اللہ، نثار شینواری، ابراہیم ، دائود شینواری ، عمر گل ، خالد حمید، خیرالانام، اعزاز اللہ صافی، عمر حیات، زین العابدین، شمس العارفین ، یوسف خان نے اسسٹنٹ اگزامنر کے فرائض انجام دئیے۔

(جاری ہے)

نتیجہ کے مطابق (1) وائٹ سے ریڈ بیلٹ میں ہیڈکوارٹر T.V.Cکے زیدالھادی ،سیف الاسلام ، محمد علی، زین العابدین ،محمد ، منصور زمان ، عثمان خان، محمد ولید، باغبانان برانچ کے جواد خان، اکرام اللہ، سراج، نثار، بلال خان، عظمت،محمد بلال خان، محمد ناصر، چارسدہ کے محمد آنس، سجاول شاہ، پھندو برانچ کے محمد مراد، محمد آصف، اکرام اللہ،چارسدہ کے سلیمان، محمد صالح، محمد حذیفہ، محمد مصطفی، افغان سرفراز سنٹر کے سلیمان، محمد موسیٰ ، محمد عمران ، درگئی ملاکنڈ کے حمزہ خان، حضرت علی، حمزہ احمد، عزیز اور حیات اللہ ریڈ بیلٹ میں (2) ریڈ سے بلیو بیلٹ میں ہیڈ کوارٹر کے ابان بن عامر، حمزہ خان، چارسدہ کے محمد ثاقب شاہ، باغبانان برانچ کے سید نبی، سجاد وفا، پھندو برانچ کے محمد آصف، اکرام اللہ، افغان سرفراز سنٹر کے محمد نوید،عنایت اللہ ، محمد ناصر ، حامد ، عابد، منصور، صدیق اللہ،سعید اللہ ،نصرت اللہ ، سیف اللہ، زاہد اللہ ،مردان کے احمد حسین اور درگئی کے آنس عمر (3) بلیو سے یلو بیلٹ میں ہیڈ کوارٹر T.V.Cکے لطیف اللہ ، عبدالرحمان ، سلطان شاہ، پروفیشنل اکیڈمی کے جمال الدین ، چارسدہ کے محمد الماجد ، باغبانان برانچ کے عبدالمالک ، احسان اللہ، نوراللہ عادل، پھندو برانچ کے دین محمد، اعجاز خان، افغان سرفراز سنٹر کے شمس الرحمان ، عبداللہ ، بہرام ، درگئی ملاکنڈ کے نورالحق(4) یلو سے گرین بیلٹ ، ہیڈ کوارٹر T.V.Cکے آفاق خان ، خیبر ایجنسی کے وقار خان، چارسدہ کے راشد خان، باغبانان کے محمد ایوب خان، پروفیشنل اکیڈمی کے شوکت علی، افغان سرفراز سنٹر کے گلستان اور ہدایت اللہ(5) گرین سے برائون بیلٹ میں چارسدہ کے شھاب خان، منظور احمد، باغبانان کے گل آغا، سیف اللہ ، خیبر ایجنسی کے عرفان خان، حماد نذیر، تحسین اللہ ، کامیاب قرار پائے۔

صاحبزادہ الھادی نے بتایا کہ فیل شدہ کھلاڑیوں کے لئے سپلیمنٹری امتحان نومبر میں لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں