نیشنل گیمز خیبر پختونخوا ٹیموں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز شیڈول کا اعلان

پیر 16 ستمبر 2019 15:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) اگلے مہینے پشاور میں ہونے والی 33 ویں نیشنل گیمز کے لئے خیبر پختونخوا کی ٹیموں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہر گیم کے لئے فوکل پرسن کا تقرر کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں ڈائریکٹوریٹ سپورٹس اور ضم اضلاع کے سابق سیکرٹریز بھی شامل ہیں۔تربیتی کیمپ یکم سے 21 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں ٹیموں کا حتمی انتخاب کیا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق آرچری کے ٹرائلز 28 ستمبر کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے سلیکشن کمیٹی میں قاضی اسد، سرفراز شامل ہیں، بیڈمنٹن ٹرائلز 24 اور 25 ستمبر کو خواتین ٹرائلز 26 ستمبر کو قیوم سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے سلیکشن کمیٹی میں امجد، صداقت، حیات اللہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بیس بال ٹرائلز 28 ستمبر کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے سلیکشن کمیٹی میں خالد خان، رحم بی بی، نصیب گل شامل ہیں۔

باسکٹ بال ٹرائلز 28 ستمبر کو پی ایس بی کوچنگ سنٹر میں ہوں گے سلیکشن کمیٹی میں دین محمد، محمد عمران، گل جمال، محمد ریاض شنواری، شفقت اللہ شامل ہیں۔ باڈی بلڈنگ ٹرائلز 27 ستمبر کو قیوم سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے سلیکشن کمیٹی میں طارق پرویز، شیراز احمد، سعید اللہ شامل ہیں۔ جمناسٹک ٹرائلز 21 اور 22 ستمبر کو ہوں پی ایس بی جمنازیم میں ہوں گے سلیکشن کمیٹی میں خالد، فقیر اعوان، عقیل شامل ہیں، ہینڈ بال ٹرائلز 21 ستمبر کو بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان میں ہوں گے سلیکشن کمیٹی میں بشیر احمد، ارشد حسین، صفدر خان، نور شیرح رحم بی بی اور سلمیٰ ناز شامل ہیں،ہاکی ٹرائلز 20 ستمبر کو لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں ایوب، ضیاء الرحمن، یاسر اسلام، سید ظاہر شاہ، سعید خان اور عزیز اللہ پر مشتمل سلیکشن کمیٹی لے گی، جوڈو ٹرائلز نعیم جاان، محمد جلال پر مشتمل سلیکشن کمیٹی 21 ستمبر کو پی ایس بی جوڈو ہال میں لے گی، کبڈی ٹرائلز محمد طارق، ظاہر شاہ، پیر برکت، ارباب نصیر، سلطان علی اور امجد آفریدی پر مشتمل کمیٹی 22 ستمبر کو لالہ رفیق ارینا میں لے گی، کراٹے ٹرائلز ثاقب وزیر، حنیف، طاہر حسین، شاہ فیصل، عرفان، خالد اور خالد نور کی نگرانی میں لالہ رفیق ارینا میں 22 ستمبر کو لئے جائیں گے۔

روئنگ ٹرائلز رضوان، احمد، صداقت کی نگرانی راول جھیل میں 27 اور 28 ستمبر کو لئے جائیں گے، رگبی ٹرائلز 25 ستمبر کو خواتین ٹرائلز 26 ستمبر کو قیوم اسٹیڈیم میں محمد عمیر، جمیل شاہ، سعید اللہ، نوشین لیں گے۔ سیلنگ ٹرائلز کراچی میں 27 اور 28 ستمبر کو لئے جائیں گے۔ سافٹ بال کے ٹرائلز خالد خان، رحم بی بی، نصیب گل، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں 28 ستمبر کو لئے جائیں گے۔

قمر زمان، سجاد خلیل، معراج، نور جٹ کی نگرانی میں لئے گئے ہیں جس میں کیمپ کے لئے چھ چھ مرد وخواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ سوئمنگ ٹرائلز اسد خان اور صلاح الدین کی نگرانی میں 20 ستمبر کو عادل خان سوئمنگ پول میں لئے جائیں گے۔ ٹیبل ٹینس ٹرائلز کفایت اللہ، شہزاد کی نگرانی میں 26 تا 28 ستمبر لئے جائیں گے۔ رسہ کشی ٹرائلز شعیب، شیراز، شہزاد، زاہد کی نگرانی میں 21 ستمبر کو لئے جائیں گے، والی ٹرائلز خالد وقار، بختیار عالم، ملک سجاد، واصف اللہ، لائق زمان، ہدایت اللہ، شفقت اللہ، محمد ایوب کی نگرانی میں 21 ستمبر، ویٹ لیفٹنگ ٹرائلز صلاح الدین، شجاع، عقیل کی نگرانی میں 21 تا 23 ستمبر قیوم سٹیڈیم، ریسلنگ ٹرالز زاہد خان، غفور، نعمت اللہ کی نگرانی میں 25 ستمبر، ووشو ٹرائلز 30 ستمبر کو رحمت گل، میاں وحید شاہ، نجم اللہ، کی نگرانی میں 30 ستمبر، توائیکوانڈو ٹرائلز کبیر جان، حسن خان، ظفر اللہ، رحم بی بی، عابد آفریدی، گل صنوبر اور ارشد حسین کی نگرانی میں گورنمنٹ کالج پشاور، خواتین ٹرائلز فرنٹیئر کالج برائے خواتین میں ، ای سپورٹس ٹرائلز عثمان، تصور، ثاقب اور نصر اللہ کی نگرانی میں قیوم اسٹیڈیم میں 27 اور 28 ستمبر کو لئے جائیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں