53ویں نیشنل جمناسٹک چیمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخوا ٹیم کے ٹرائلز مکمل، ٹیم کا اعلان کردیا گیا

بدھ 1 مئی 2024 18:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) لاہور میں ہونیوالے 53ویں نیشنل جمناسٹک چیمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخوا کے ٹرائلز مکمل ہو گئے، خیبر پختونخوا ٹیم کیلئے ٹرائلز صوبائی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ میں منعقد ہوئے جس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ٹرائلز کی نگرانی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نے کی جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ کوچ سبز علی اور شمس الرحمان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ٹرائلز میں خیبر پختونخوا کی ٹیم میں منتخب ہونے والوں میں عدنان خان ، اسامہ ، امر اللہ ، منصور ، شہاب اور عالیان شامل ہیں،یہ کھلاڑی پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جمناسٹک کی تربیت حاصل کررہے ہیں،جنہوں نے چھ مختلف ایونٹس میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا،یہ ٹیم لاہور میں ہونے والے مقابلوں میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرے گی۔53ویں نیشنل چیمپئن لاہور میں 3 مئی سے شروع ہوگی اور 6 مئی تک جاری رہے گی جس میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں