بے نظیر سیاستدان تھیں انہوں نے جرنیل صاحب کو کہا ہمارے 25 سال کے کیس ختم کردیں، اچکزئی

ہفتہ 13 اپریل 2024 16:20

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بے نظیر سیاستدان تھیں انہوں نے جرنیل صاحب کو کہا ہمارے 25 سال کے کیس ختم کردیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایک جرنیل نے لندن میں سیاسی پارٹیوں کے اکٹھ کو سبوتاژ کرنے کیلئے ہماری ایک پارٹی پیپلز پارٹی کوآفر کیا کہ آپ اس اکٹھ میں شامل نہ ہوں، جو آپ چاہیں گے وہ ہم آپ کو دیں گے۔

(جاری ہے)

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بدقسمتی سے بے نظیر کے گرد بھی ایسے لوگ موجود تھے جنہوں نے انہیں مجبور کیا، بے نظیر سیاستدان تھیں انہوں نے جرنیل صاحب کو کہا ہمارے 25 سال کے کیس ختم کردیں۔انہوں نے کہا کہ بادشاہوں کی طرح ایک ڈکٹیٹر نے ان کے 25 سال کے تمام کیس واپس لے لیے۔محمود خان اچکزئی نے کہاکہ کل بانی پی ٹی آئی جو بھی تھا آج وہ پارلیمنٹ کا سب سے مضبوط پارٹی کا رہبر ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ قرارداد کے ذریعے بانی پی ٹی آئی اور ان کے ساتھیوں کے کیس واپس لے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں