پشین ،بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی ہر ممکن خدمت پر یقین رکھتی ہے، سلمان خان اچکزئی

بدھ 15 ستمبر 2021 23:42

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سلمان خان اچکزئی اور سید عمر آغا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی یہاں کیعوام کی ہر ممکن خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے بہت جلد بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔جبکہ ان ترقیاتی منصوبوں سے سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کے شکار ہیں۔

صوبے کی تقدیر بدلنے کے ساتھ ساتھ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جا رہے ہیں۔جبکہ اپوزیشن اراکین کی جانب سے وزیراعلی جام کمال خان کے خلاف عوام کو اکسانے کے لیے منفی پروپیگنڈے اور جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔بلوچستان عوامی پارٹی کی عوامی پزیرائی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم خدمت اور ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد اور کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ بلوچستان کی ترقی کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں سے صوبے کی تقدیر بدلنے کا وقت عنقریب ہے۔تاہم ان میگا پروجیکٹس پر کام تکمیلی مراہل میں ہے۔اور بہت جلد عوام ان ترقیاتی منصوبوں سے مستفید ہونگے اور اس کے ساتھ ساتھ موجودہ حکومت پر عوام کی جانب سے قائم اعتماد کو مزید تقویت ملے گی۔جبکہ عوام کی جانب سے مسترد شدہ قوم پرست اور مذہبی جماعتیں محض تنقید کا سہارا لے رہے ہیں۔

انہوں نیکہا کہ وزیراعلی جام کمال خان عالیانی نے تمام اضلاع کو برابری کی بنیاد پر یکساں ترقی دینے کا وعدہ پورا کرتے ہوئے ضلع پشین کی ترقی و خوشحالی کے لیے گیارہ ارب روپے کا اجرا کر کے مخلصانہ کردار ادا کیا ہے۔ لیکن اب ترقی کے اس دور حکومت میں بھی کچھ مفاد پرست عناصر کی جانب سے اپنی سیاست چمکانے کی خاطرتحریک عدم اعتماد لانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

لیکن عدم اعتماد لانے کے باوجود بھی ان کو مایوسی ہی نصیب ہوگی۔ سلمان اچکزئی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پسماندگی و دیگر نامناسب حالات کے باوجود صوبہ بلوچستان کی تعمیروترقی کے مناسبت سے وزیر اعلی جام کمال خان کی عوام دوست کاوشوں کو سراہا گیا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے وقت قریب میں صوبے کے عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے میگا پروجیکٹ شروع کییجائیں گی

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں