میڈیا ہاؤس پشین میں پاکستان کے75 ویں ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی پر پروقار تقریب کا انعقاد

اتوار 14 اگست 2022 19:00

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) ملک بھر کی طرح پشین میں بھی پاکستان کا 75 واں یوم آزادی قومی جذبے اور ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ میڈیا ہاؤس پشین میں یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر پشین ظفر علی محمد شہی تھے۔ تقریب کا آغاز شہید لیفٹینٹ جنرل سرفراز احمد، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض سمیت دیگر پاک فوج کے شہداء کی ایثال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔

تقریب میں کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کے صوبائی چیئرمین ملک سعداللہ ترین، ایس ڈی پی او دولت خان ترین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فضل قادر مندوخیل، ایس ڈی او واپڈا سجاد احمد، ایس ایج او ولی خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر شیر محمد ترین، پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سعد اللہ ترین، انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری سید عبدالباری غرشین اور لائن سپرنٹنڈنٹ امان اللہ خان اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے سمیت افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میڈیا ہاؤس پشین کو سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا تھا ڈپٹی کمشنر پشین نے یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ظفر علی نے کہا کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں اور عظیم جدوجہد کا ثمر ہے آزادی ہمیشہ زندہ قومیں مناتی ہیں اللہ کا شکر ہے ہم غلام قوم نہیں ہے 14 اگست ہمارا یوم آزادی ہے اور اس کا مطلب ہے وہ دن جب ہمیں ن صرف اپنے ظالم حکمرانوں سے آزادی ملی اس دن ہمیں اپنی شناخت اور اپنے والوز ملے۔

1947 میں پاکستان ایک خودمختار ریاست کے طور پر معرض وجود میں آیا انہوں نے کہا کہ آزادی کی نعمت کیلئے کشمیری و فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں مسلمان ہونے کے ناطے ہماری اپنی اقدار روایات اور مذہب ہیں ہم مسلمان یہ دن پورے اطمینان اور خوشی کے ساتھ مناتے ہیں کہ ہم ایک الگ خطے میں رہتے ہیں جہاں ہم ہر طرح سے آزادی سے لطف اندوز ہوتے ہیں پاکستان ایک جمہوری پارلیمانی وفاقی اسلامی جمہوریہ ریاست ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ابا واجداد نے آززادی کیلئے اپنی جانوں کی قر بانیاں دیں کیونکہ وہ غلامی میں آزادانہ طور پر اسلام کی پیروی نہیں کرسکے اور برصغیر میں اپنے مذہبی فرائض کو صحیح طریقے سے ادا نہیں کرسکے جب وہ اپنے مذہبی فرائض انجام دیتے تھے تو انہیں سزا دی جاتی تھی یا پریشان کیا جاتا تھا۔

الحمد اللہ اب ہم ایک آزاد قوم کے طور پر جی رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک آزاد اور خودار قوم ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ملک کی بہترین خدمت کریں ہمیں اپنے پیارے وطن کی ترقی کیلئے پوری جانفشانی اور پوری لگن کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔\378

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں