بی آر ایس پی کے زیراہتمام معذوروں کیلئے کیمپ کا انعقاد

بدھ 22 دسمبر 2021 23:04

قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2021ء) بی آر ایس پی کے زیراہتمام معذوروں کیلئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں افراد کا ماہر ڈاکٹر نے معائنہ کیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بی آر ایس پی کے ضلعی دفتر قلعہ عبداللہ میں بی آر ایس پی کی جانب سے ڈسٹرکٹ آفیسر غلام گران کی نگرانی میں معذوروں کیلئے ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹر اور فزیوٹھراپسٹ نے درجنوں افراد کا معائنہ کیا اور انہیں ضروری آلات کی فراہمی کے احکامات جاری کئے، کیمپ میں قلعہ عبداللہ، میزئی اڈہ، گلستان، جنگل پیرعلیزئی سمیت پاک افغان بارڈر کے قریب واقع دیہات سے تعلق رکھنے والے درجنوں معذوروں کا معائنہ کیا گیا قلعہ عبداللہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے کیمپ کے انعقاد پر آفیسر غلام گران اور بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو نادرگل بڑیچ کا شکریہ ادا کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں