این ایف سی ایوارڈ کیلئے پوری تیاری سے اسلام آبادجارہے ہیں،جام کمال خان

کوشش ہے این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کازیادہ سے زیادہ حصہ ہو،وزیراعلی بلوچستان کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 22 اکتوبر 2018 23:19

این ایف سی ایوارڈ کیلئے پوری تیاری سے اسلام آبادجارہے ہیں،جام کمال خان
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کیلئے پوری تیاری سے اسلام آبادجارہے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کازیادہ سے زیادہ حصہ ہو،پندرہ سال میں بے امنی کے دوران صوبے کی معیشت بہت تباہ ہوئی،دہشت گردی سے متاثرہ نقصان کامعاملہ بھی این ایف سی کے اجلاس میں اٹھائیں گے،یہ بات انہو ں نے پیرکے روز بلوچستان میں نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہی،وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام وزیر اعظم عمران خان کا اچھا منصوبہ ہے یہ پروگرام پورے بلوچستان کیلئے ہوگا مگر ابھی کوئٹہ میں ایک پائلٹ منصوبے کے طور پر شروع کیا جارہا ہے،وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں اس پروگرام کی بہت ضرورت ہے،لوگوں کو گھر بناکردیناہماری پارٹی کے منشورمیں بھی شامل ہے،ہم ایسی ہاوسنگ اسکیم بنائیں گے جہاں ساری سہولیات میسرہوں،وزیر اعلی نے کہا کہ گوادر جیونی کا دورہ کرکے بہت افسوس ہوا کہ اربوں روپے سے بننے والی عمارات آدھی آدھی کھڑی ہوئی ہیں مگر ان سے افادیت نہیں مل رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں سے آج گوادر کو 1.7ملین گیلن پانی مل رہا ہے ،ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے سی پیک کے حوالے سے معلومات ہی حاصل نہیں کی ہیں ،صوبائی حکومت ایک خود مختار حکومت ہوتی ہے ، آج صوبے میں سیندک اور ریکوڈک کے حوالے سے اسمبلی کی کمیٹیاں بنائی جارہی ہیں ، صوبائی حکومت کوئی کام کرنا چاہیے تو ضرور کرسکتی ہے �

(جاری ہے)

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں